منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

امریکہ کا کشمیر میں انٹرنیٹ بند کرنے کے بھارتی اقدام کی مذمت سے گریز

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکہ نے کشمیر میں انٹرنیٹ بند کرنے کے بھارتی اقدام کی مذمت سے گریز کرتے ہوئے کہا انٹرنیٹ تک رسائی دنیا بھر میں جمہوریت کو مضبوط بنانے کیلئے اہم ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے پریس بریفنگ کے دوران کشمیر میں انٹرنیٹ بند ہونے سے متعلق اے آر وائی نیوز کے سوال پر کہا کہ ہم آزادی اظہار اور معلومات تک رسائی کیلئے دنیا بھر میں بات کریں گے۔

نیڈ پرائس کا کہنا تھا کہ ہم آزادی اظہار کی اہمیت کو اجاگر کرتے رہتے ہیں، انٹرنیٹ تک رسائی دنیا بھر میں جمہوریت کو مضبوط بنانے کیلئے اہم ہے۔

امریکی ترجمان نے کہا کہ شراکت داروں، اتحادیوں اور دنیا بھر کے ممالک کیساتھ یہ معاملہ اٹھاتے ہیں۔

خیال رہے انٹرنیٹ سروس کی فراہمی میں خلل ڈالنے والے ممالک میں بھارت کو سرفہرست قرار دیا گیا اور بتایا گیا کہ انڈیا نے گزشتہ سال 2022 میں دنیا میں اب تک سب سے زیادہ انٹرنیٹ سروس بند کی گئی۔

بھارت کی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی تصدیق مذکورہ تنظیم کی رپورٹ کے اس حوالے سے بھی ہوتی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ بھارت میں جو 84 انٹرنیٹ شٹ ڈاؤنز کیے گئے ان میں سے 49 شٹ ڈاؤن جو ملک بھر میں ہونے والے شٹ ڈاؤن کا لگ بھگ 60 فیصد ہے وہ مقبوضہ کمشیر میں کیا گیا۔

اہم ترین

جہانزیب علی
جہانزیب علی
جہانزیب علی اے آر وائی نیوز امریکا میں بطور بیورو چیف فرائض انجام دے رہے ہیں

مزید خبریں