تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

امریکا نے سوڈان کو بڑی خوشخبری سنادی

واشنگٹن: امریکا نے سوڈان کو دہشت گردوں کی معاونت کرنے والےممالک کی بلیک لسٹ سےنکال دیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی وزیرخارجہ نے سوڈان کو فہرست سے نکالنے والی دستاویز پر دستخط کردئیے ہیں، اس پیش رفت کے پیچھے عوامل یہ ہے کہ سوڈان رواں سال اکتوبر میں اسرائیل کو تسلیم کرچکا ہے اور سوڈان نے دہشت گرد ممالک کی فہرست سے نکلنے کے لیے اسرائیل سے معاہدہ کر کے امریکا کو تاوان ادا کیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انیس اکتوبر کو اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا تھا کہ سوڈان کو ان ممالک کی بلیک لسٹ سے ہٹا دیا جائے گا جن پر دہشتگردی کی اعانت کرنے کا الزام ہے، کیونکہ سوڈان کی عبوری حکومت نے امریکی متاثرین اور ان کے لواحقین کو تین کروڑ35 لاکھ ڈالر کے ایک معاوضے کے پیکج کی ادائیگی پر اتفاق کیا ہے۔Sudan weakened by US demands on compensation & ties with Israelسوڈان نے کروڑوں ڈالر کے جس معاوضے کے پیکج پر اتفاق کیا ہے اس کے تحت سن 1998 میں تنزانیہ اور کینیا میں امریکی سفارت خانوں اور یمن میں سن 2000 میں امریکی بحریہ کے جہاز یو ایس ایس کول پر حملوں جیسے متعدد دہشتگردانہ حملوں کے متاثرین اور ان کے لواحقین کو رقم مہیا کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:  سوڈان میں حکومت اور باغیوں میں تاریخی امن معاہدہ

یاد رہے کہ سن 1993 میں امریکا نے سوڈان میں عمر البشیر کی حکومت پر دہشت گرد تنظیموں کی اعانت کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے سوڈان کو بلیک لسٹ کر دیا تھا۔ گزشتہ برس زبردست عوامی مظاہروں کے بعد عمر البشیر کی حکومت کا تختہ پلٹ گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -