جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

بھارت میں مذہبی آزادی کی خلاف ورزیوں میں اضافہ: امریکی رپورٹ

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک: امریکی کمیشن نے بھارت میں مذہبی آزادی کی خراب صورتحال پررپورٹ جاری کرتے ہوئے متنبہ کیا کہ وہ حالات پر قابو پانے کی ہرممکن کوشش کریں.

تفصیلات کے مطابق بھارت میں مذہبی آزادی کی خراب صورتحال پرامریکی کمیشن نے رپورٹ جاری کی ہے، رپورٹ میں درج ہے کہ بھارت میں مذہبی آزادی کی خلاف ورزیوں میں اضافہ ہوا ہے.

بھارت کی انتہا پسند جماعت بی جے پی نے قوم پرست جماعتیں اقلیتوں کو ہراساں کرنے میں ملوث ہیں، جس کے باعث بھارت میں اقلیتوں کو کئی مواقع پر نفرت کا سامنا کرنا پڑا ہے.

- Advertisement -

مذہبی آزادی سےمتعلق بھارت کو تاحال معتدد چیلنجز کا سامنا ہے، امریکی رپورٹ میں خدشہ ظاہر کیا کہ حالات ٹھیک نہ ہوئے تو امریکی محکمہ خارجہ کو سفارشات بھیج سکتے ہیں.

مذکورہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال بھارتی مسلمانوں کوظلم و تشدد کا سامنا کرنا پڑا ، 2016 میں عیسائیوں پر 365 حملے ہوئے.

موجودہ اور سابقہ صورتحال کے پیش نظر امریکی کمیشن نے بھارت کوآئندہ سال تک صورتحال بہتربنانے کے لئے خبردار کیا۔

مزید پڑھیں:بھارت میں شیوسینا کی پرُتشدد کارروائیاں واقعات میں مودی ملوث ہیں، سونیا گاندھی

واضح رہے کہ بھارت کے سابق حکمران جماعت کانگریس کی اہم رکن سونیا گاندھی نے بڑھتی عدم رواداری پر اظہارتشویش کیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال بھارت کے سیکولراور روشن خیال ہونے کی نفی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں