تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

پشاور دھماکے پر امریکا کا ردعمل

امریکا نے پشاور کی جامع مسجد میں ہونے والے خودکش دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے واقعے کے متاثرین سے اظہارِ ہمدردی کیا ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پشاور میں ہولناک حملےکی مذمت کرتےہیں متاثرین کےاہل خانہ اور دوستوں سے تعزیت کرتے ہیں، دکھ کی اس گھڑی میں امریکا پاکستان کے ساتھ ہے۔

پشاور کے مشہور و معروف قصہ خوانی بازار کی جامع مسجد میں دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں بچوں سمیت 56 افراد شہید ہوئے تھے۔

ترجمان لیڈی ریڈنگ اسپتال نے بتایا کہ دھماکے میں 56 افراد شہید ہوچکے ہیں دھماکےکے194زخمی ایل آرایچ لائےگئے،، جنہیں طبی امداد دی جارہی ہے،ادویات،طبی عملہ، خون ایمرجنسی میں فراہم کیاگیا۔

Comments

- Advertisement -