منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

صدارتی محل پر ڈرون حملے کا ذمہ دار امریکا ہے، روس

اشتہار

حیرت انگیز

ماسکو: روس نے صدارتی محل پر ڈرون حملے کا ذمہ دار اپنے سب سے بڑے دشمن ملک امریکا کو قرار دیتے ہوئے اس کا بھرپور جواب دینے کا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ شب روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو قتل کرنے کیلیے صدارتی محل کریملن پر ڈرون حملہ کیا گیا تھا۔ نامعلوم سمت سے آنے والا ڈرون محل کے گنبد سے ٹکرا کر تباہ ہوا گیا تھا اور اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔

کریملن کے ترجمان نے آج اپنے ایک بیان میں کہا کہ صدارتی محل پر ڈرون حملے کا ذمہ دار امریکا ہے کیونکہ یوکرین کے اقدامات امریکا کی جانب سے منظور شدہ ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ کیف واشنگٹن کی ہدایت پر ٹارکٹ رکھتا ہے اور حملے کرتا ہے، جانتے ہیں اس قسم کی کارروائیوں کے پیچھے کیف نہیں بلکہ واشنگٹن ہے۔

صدارتی محل کے ترجمان نے کہا کہ روس یوکرین میں امریکا کی مداخلت سے آگاہ ہے، کریملن پر کیف کی جانب سے ڈرون حملے کی تحقیقات کر رہے ہیں، روس مختلف اقدامات کے ساتھ حملے کا جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

ادھر روسی وزارت خارجہ نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ صدارتی محل پر حملہ کرنے والوں کو جلد تلاش کر لیا جائے گا، قانون نافذ کرنے والے ادارے تلاش میں مصروف ہیں۔

وزارت خارجہ نے کہا کہ صدارتی محل پر حملے کا جواب ضرور دیا جائے گا، کوئی شک ڈرون حملے کے پیچھے یوکرین کا ہاتھ ہے۔

خیال رہے کہ یوکرین نے محل پر ڈرون حملے سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے روسی الزام کو مسترد کر دیا ہے۔ یوکرینی صدر نے کہا کہ کہ ہم نے ولادیمیر پیوٹن یا ماسکو پر حملہ نہیں کیا، ہم اپنی سرزمین پر لڑتے ہیں، ہم اپنے گاؤں اور شہروں کا دفاع کر رہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں