پیر, مارچ 31, 2025
اشتہار

امریکا نے 300 غیر ملکی طلبا کے ویزے منسوخ کر دیئے

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکا نے فلسطینیوں کے حق میں مظاہرے کرنے پر تین سو غیر ملکی طلبا کے ویزے منسوخ کر دیے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی جامعات میں فلسطین کے حق میں مظاہرے کرنے والے طلبہ کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

امریکی و زیرِخارجہ مارکو روبیو نے طلبا ویزے منسوخ کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مظاہروں میں شرکت کرنے والے 300 سے زائد طلبہ کے ویزے منسوخ کرچکے ہیں۔

مارکو روبیو نے کہا کہ ایسے طلبا کے ویزے منسوخ کیے ہیں جو اسرائیل مخالف سرگرمیوں میں ملوث تھے۔

انھوں نے واضح کیا کہ یونیورسٹیوں میں توڑپھوڑ اور افراتفری پھیلانے والوں کو ویزے نہیں دیں گے۔

خیال رہے ٹرمپ انتظامیہ نے امریکی یونیورسٹیوں میں فلسطینیوں کےحق میں ہونے والے مظاہروں پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔

واضح رہے کہ غزہ جنگ کیخلاف کولمبیا یونیورسٹی میں طلبہ کے احتجاج کی قیادت کرنے والے ایک فلسطینی طالب علم محمود خلیل کو امریکہ میں گرفتاری کے بعد ملک بدری کا سامنا ہے۔

ان کی گرفتاری کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا تھا کہ مزید گرفتاریاں بھی ہوں گی، غزہ میں جنگ کے خلاف کیمپس میں ہونے والے احتجاج میں حصہ لینے والوں کے خلاف ٹرمپ انتظامیہ کریک ڈاؤن کر رہی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں