بدھ, دسمبر 25, 2024
اشتہار

امریکا نے سابق اسرائیلی فوجی کے داخلے پر پابندی لگادی

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکی محکمہ خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ ماورائے عدالت قتل میں ملوث مجرم سابق اسرائیلی فوجی سارجنٹ پر ویزا پابندی عائد کردی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی سارجنٹ ایلور ازاریا پر پابندیاں ماورائے عدالت قتل میں ملوث ہونے پر لگائی گئی ہیں۔

اسرائیلی سارجنٹ ایلور ازاریا نے سال 2016میں زخمی فلسطینی شہری عبدالفتاح الشریف کو شہید کردیا تھا۔

- Advertisement -

سارجنٹ کو اسرائیلی عدالت نے قتل عام کا مجرم قراردیا لیکن صرف18ماہ کی سزا سنائی گئی، اسرائیلی سارجنٹ کو18ماہ کی سزا کے بعد پھر4ماہ کی سزا سنائی گئی۔ رہائی کے کئی ماہ بعد اس نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ اسے اس واقعے پر کوئی افسوس نہیں ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ واضح طور پر کہا ہے کہ مذکورہ اسرائیلی سارجنٹ سمیت اس کے خاندان کا کوئی بھی فرد امریکا نہیں آسکتا۔

واضح رہے کہ غاصب اسرائیلی فوج کو جہاں بھی فلسطینیوں پر ظلم و ستم کرنے کا موقع ملتا ہے وہ انسانیت سوز کارروائیوں سے گریز نہیں کرتی۔

گزشتہ دنون بھی اسرائیل نے سیف زون قرار دیے گئے المواسی پناہ گزین کیمپ پر بمباری کی ہے جس میں 86 فلسطینی شہید اور 289 زخمی ہوئے تھے۔

شہید ہونے والوں میں زیادہ تر تعداد بچوں اور خواتین کی ہے، شاطئی کیمپ پر بھی نماز پڑھتے فلسطینیوں پر بمباری کی گئی جس سے 15 شہید ہوگئے۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں