ہفتہ, مارچ 15, 2025
اشتہار

حماس کے حملے کا مقصد ۔۔ امریکا نے کیا کہا؟

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا ہے کہ حماس کے حملے کا مقصد سعودی اسرائیل تعلقات میں خلل ڈالنا کی کوشش ہے۔

الجزیرہ کے مطابق ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے میں خلل ڈالنا یقیناً حماس کے حملے کے محرک کا حصہ ہو سکتا ہے۔

بلنکن نے کہا کہ امریکا نے اسرائیل میں متعدد امریکیوں کے مارے جانے کی اطلاعات کا بھی نوٹس لیا ہے۔

امریکا کا کہنا ہے کہ سعودی اسرائیل تعلقات معمول پر لانے کی کوششیں جاری رہنی چاہئیں۔

امریکی نائب قومی سلامتی کے مشیر جون فائنر نے فاکس نیوز کو بتایا کہ یہ طے کرنا بہت جلد ہے کہ اسرائیل پر حملہ کیسے ہوا، ایران نے کیا ممکنہ کردار ادا کیا ہو گا، یا کیا اس حملے کا مقصد سعودی اسرائیل مذاکرات کو معمول پر لانے کے لیے تھا؟

انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ اس امکان کو (سعودی اسرائیلی تعلقات) کو جاری رکھنا دونوں ممالک کے مفاد میں ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں