اشتہار

واشنگٹن : امریکا نے روس کے دو سفارتکاروں کو نکال دیا

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن :امریکا نے روس کے دوسفارتکاروں کو ملک سے نکال دیا،روس کے دونوں سفارتکاروں کوگذشتہ ماہ ماسکو میں امریکی سفارتکار پر حملے کے جواب میں نکالا گیا.

تفصیلات کے مطابق امریکا کی جانب سے یہ اقدام اس وقت اٹھایا گیا ہے جب روس میں موجود امریکی سفارتکاروں اور ان کے اہلخانہ کو ہراساں کرنے کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے.

اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان جان کربی کا کہنا ہے کہ دونوں سفارتکاروں کو 17 جون تک امریکا چھوڑنے کا حکم دیا گیا تھا.

- Advertisement -

جان کربی نے کہا کہ 6 جون کو ماسکو میں امریکی سفارتخانے کے قریب امریکی سفارتکار کی جانب سے اپنی شناخت کرنے کے بعد روسی پولیس اہلکار نے ان پر حملہ کیا تھا.

دوسری جانب روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زخرووا نے کہا تھا کہ امریکی اہلکار سی آئی اے ایجنٹ تھے جنھوں نے اپنی شناخت کرانے سے انکار کیا اور پولیس اہلکار کے منہ پر مارا.

یاد رہے کہ روس نے امریکی سفارتکار اور روسی پولیس اہلکار میں جھگڑے کی ویڈیو بھی جاری کی تھی.

واضح رہے کہ امریکہ نے پچھلے ماہ کہا تھا کہ روس میں امریکی سفارتکاروں کو ہراساں کرنے کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے.

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں