جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

امریکا کو اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کی فکر

اشتہار

حیرت انگیز

تل ابیب : اسرائیلی یرغمالیوں کی آزادی کے لئے امریکا کی پریشانی بڑھنے لگی، دورہ اسرائیل کے بعد امریکی سیکرٹری خارجہ اینٹونی بلنکن نے عمان میں شاہ عبداللہ اور فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات کی ۔

تفصیلات کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے لیے متحرک ہوگئے ، دورہ اسرائیل کے بعد امریکی سیکرٹری خارجہ اینٹونی بلنکن اردن پہنچے ، جہاں عمان میں شاہ عبداللہ اور فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات کی، اردن کے بعد اینٹونی بلنکن قطر کا بھی دورہ کریں گے۔

بلنکن نے گذشتہ روز اسرائیلی وزیراعظم نتین یاہو سے ملاقات کی تھی، اس موقع پر امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کی اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران حماس حملوں میں پچیس امریکیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی۔

- Advertisement -

انٹونی بلنکن نے کہا تھا کہ امریکا ہمیشہ اسرائیل کےساتھ کھڑا رہے گا، مدد کے لیے تیار رہے گا، اسرائیل کبھی بھی اکیلا نہیں رہے گا۔

امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اسرائیلی یرغمالیوں کی غیر مشروط رہائی کیلئے دباؤ ڈالتے رہیں گے، امریکا تنازع پھیلنے سے روکنے کی کوشش کر رہا ہے ۔

دوسری جانب برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ برطانیہ اسرائیل کی مدد کے لیے بحری جہاز اور نگرانی کرنے والے طیارے بھیجے گا، اسرائیل کی حمایت کیلئے دو بحری جہاز اور ہیلی کاپٹرز بھیج رہے ہیں۔

خیال رہے امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن بھی اسرائیل کے وزیر دفاع سے بات چیت کے لیے اسرائیل میں موجود ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں