تازہ ترین

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

پاکستان سے تعلقات کو اہمیت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، امریکی وزیرخارجہ

اسلام آباد : امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹیلرسن نے کہا ہے کہ پاکستان سے تعلقات کو اہمیت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیاں قابل قدر ہیں،خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ امریکا کے ساتھ دیرپا تعلقات کےخواہاں ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں ملاقات کے موقع پر کیا، تفصیلات کے مطابق امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن نے اپنے دورہ پاکستان کے موقع پر وزیراعظم ہاؤس میں شاھد خاقان عباسی سے ملاقات کی۔

اس موقع پر وزیرخارجہ خواجہ آصف، وزیرداخلہ احسن اقبال، وزیردفاع خرم دستگیر، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹننٹ جنرل نوید مختار سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

ذرائع کے مطابق مذاکرات میں پاکستان کو بھارت کی جانب سے غیرمستحکم کرنے کےاقدامات پر بات چیت کی گئی، اس کے علاوہ بھارت کی بلوچستان میں مداخلت اورایل اوسی پرجارحیت پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ مذاکرات میں پاک امریکا تعلقات اورخطے کی صورتحال پربھی گفتگو کی گئی۔

اس موقع پر پاکستان کی جانب سے افغانستان میں قیام امن کیلئے اٹھائے گئے اقدامات پر بریفنگ بھی دی گئی، پاکستان نے دہشت گردی کےخلاف جنگ میں درپیش مسائل سے بھی آگاہ کیا۔

امریکی حکام کوبریفنگ میں پاکستان کا مؤقف تھا کہ بھارت خطےمیں امن کی کوششوں کیلئےخطرہ ہے، خطےمیں دہشت گردی کے خاتمےکیلئے اقوام عالم کو کردار ادا کرنا ہوگا۔

امریکی وزیر خارجہ نے اپنے چار گھنٹے کے دورہ پاکستان میں دہشت گردی کے خلاف پاکستانی قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان خطے کا اہم ملک ہے، پاکستان سےتعلقات کواہمیت دیتے ہیں، اُن کا کہنا تھا کہ امریکا پاکستان سےمعیشت سمیت دیگرشعبوں میں تعاون کافروغ چاہتا ہے۔

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کی جنگ قربانیاں دےکرلڑی ہے۔۔ امریکاکےساتھ دیرپاتعلقات کےخواہاں ہیں۔

دریں اثناء آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن نے ملاقات کی، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، افغانستان میں قیام امن اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی، چار گھنٹے کے مختصر دورہ پاکستان کے بعد ٹیلرسن بھارت کیلئے روانہ ہو گئے۔

قبل ازیں کابل کے دورے کے بعد امریکی وزیر خارجہ پاکستان پہنچے تو ان کے مؤقف میں واضح تبدیلی نظرآئی، گزشتہ روز ڈو مور کا مطالبہ کرتے دکھائی دینے والے امریکی وزیرخارجہ وزیر اعظم ہاؤس میں مسکراتے چہرے کے ساتھ داخل ہوئے۔

Comments

- Advertisement -