بدھ, جون 26, 2024
اشتہار

امریکی وزیر خارجہ ٹونی بلنکن کا سعودی ہم منصب کو فون

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور سوڈان جنگ روکنے کیلیے عالمی کوششوں پر زور دیا۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق امریکا کے وزیر خارجہ ٹونی بلنکن نے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا اور سوڈان جنگ روکنے کے لیے فوری عالمی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

اس موقع پر انٹونی بلنکن نے بحیرہ احمر، خلیج عدن میں حوثی حملوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور حوثیوں کی جانب سے اقوام متحدہ اور این جی او عملے کے ارکان کی حراست پر بھی تشویش ظاہر کی۔

- Advertisement -

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان غزہ میں پائیدار جنگ بندی کے حصول پر بھی تبادلہ خیال ہوا اور غزہ میں تمام یرغمالیوں کی رہائی، انسانی امداد میں اضافے پر بات چیت کی گئی۔

امریکی وزیر خارجہ نے غزہ میں مسلسل امداد کی فراہمی پر سعودی عرب سے اظہار تشکر بھی کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں