پیر, جنوری 6, 2025
اشتہار

ایران کا فروخت کردہ طیارہ امریکا نے قبضے میں لے لیا

اشتہار

حیرت انگیز

ایران کا وینزویلا کو فروخت کیا ہوا طیارہ امریکا نے قبضے میں لے لیا۔

امریکا نے ایک بوئنگ 747 کارگو طیارہ قبضے میں لے لیا ہے جسے ایران نے وینزویلا کی سرکاری ایئرلائن کو فروخت کیا ہے۔

تہران کی جانب سے اس اقدام کی مذمت کی گئی ہے۔

- Advertisement -

واشنگٹن کا کہنا ہے کہ ایران کی ماہان ایئر کی جانب سے 2022 میں وینزویلا کو طیارہ فروخت کرنا تہران پر عائد پابندیوں کی خلاف ورزی ہے۔

امریکی محکمہ انصاف نے اعلان کیا کہ ارجنٹائن نے 18 ماہ قبل طیارے کو گراؤنڈ کرنے کے بعد اسے اپنی تحویل میں لے لیا تھا۔

امریکہ نے اسلامی انقلابی گارڈ کور (IRGC) کے ساتھ وابستگی کی وجہ سے ایئر لائن پر پابندیاں عائد کی ہیں۔

 واشنگٹن نے کہا کہ ماہان ایئر کا وینزویلا کے ایمٹراسور کو ہوائی جہاز فروخت کرنا ان پابندیوں کی خلاف ورزی ہے۔ اس معاہدے کے بعد ارجنٹائن نے جولائی 2022 میں جمبو جیٹ کو گراؤنڈ کر دیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں