تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

امریکی سینٹ کا پاکستان سے ایف 16 طیاروں کی مکمل ادائیگی ازخود کرنےکا مطالبہ

واشنگٹن: امریکہ سے آٹھ ایف سولہ طیارے حاصل کرنے کا معاملہ ایک بارپھرکھٹائی میں پڑگیا ہے، پاکستان کو آٹھ ایف سولہ طیارے خریدنے کے لئے تمام رقم اب خود ادا کرنا ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق آٹھ ایف سولہ طیاروں کی مجموعی قیمت 70 کروڑ ڈالرز ہے جس میں سے 27 کروڑ ڈالرز پاکستان جبکہ 43 کروڑ ڈالرز امریکہ فوجی امداد کے ضمن میں ادا کرنے کا پابند تھا۔

امریکی سینٹ کی خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین باب کارکر نے امریکی انتظامیہ کو پاکستان کے لئے طیاروں کی رقم ادا کرنے سے روک دیا ہے۔

دوسری جانب کانگریس نے پاکستان کی فوجی امداد کی مد میں 74 کروڑ 20 لاکھ ڈالرزکی امداد بھی روک دی۔

اوباما انتظامیہ کانگریس سے پاکستان کی فوجی امداد منظور کرانے کی کوششوں میں جتی ہوئی ہے۔ پاکستانی سفارت خانےکا کہنا ہے کہ ایف سولہ طیارے شدت پسندی کے خلاف کاروائیوں میں انتہائی اہم ہیں۔

سفارت خانے نے مزید کہا کہ دہشت گردی روکنے کے لئے پاکستانی سیکورٹی فورسز کی صلاحیت میں اضافہ ضروری ہے، تاہم اس پر کوئی بیان نہیں دے سکتے۔

واضح رہے کہ امریکی حکومت نے 12 فروری کو پاکستان کو آٹھ ایف 16 طیارے، ریڈاراوردیگر عسکری سازوسامان فروخت کرنے کی منظوری دی تھی جس کی مالیت 699 ملین امریکی ڈالرہے۔

امریکی سینیٹررینڈ پال نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپراپنے پیغام میں الزام تراشی کرتے ہوئے کہا تھا کہ’’ ہم (وہ) انہیں (ہمیں) اربوں ڈالردیتے ہیں اوراس کے باوجود اطلاعات ہیں کہ وہ (ہم) طالبان کی مدد کرتے ہیں۔

ایک اور ٹویٹر پیغام میں انہوں نے کہا کہ ’’ میں نے پاکستان کو ہتھیاروں کی فروخت کی روک تھام کےلئے قرارداد جمع کرادی ہے اوراگریہ منظورہوجاتی ہے تو پاکستان کو ایف 16 سمیت دیگرملٹری ہتھیاروں کی سپلائی بند کردی جائے گی‘‘۔

Comments

- Advertisement -