اشتہار

طالبان سے معاہدے کے بدلے پاکستان کوآزادتجارت کی پیشکش کی جائے، ری پبلکن سینیٹر

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : ری پبلکن سینیٹر لنزے گراہم کا کہنا ہےکہ طالبان سے معاہدے کے بدلے پاکستان کوآزادتجارت کی پیشکش کی جائے، جس کا امریکہ کو فائدہ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق ری پبلکن سینیٹرلنزے گراہم نے امریکی نشریاتی ادارے کوانٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں داعش کی سرگرمیوں میں اضافہ ہورہا ہے، اگر پاکستان مدد کرے تو افغانستان میں امن آسکتا ہے۔

لنزے گراہم کا کہنا تھا کہ طالبان سے پاکستان کو آزاد تجارت کے معاہدے کی پیشکش کرنی چاہیے، اس پیشکش سے افغانستان میں امن کے قیام میں مدد مل سکتی ہے، جس کا امریکہ کو فائدہ ہوگا۔

- Advertisement -

سینیٹر لنزے گراہم نے انٹرویو میں امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کی جارحانہ خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی سے متعلق فیصلوں کی بھی تعریف کی۔

خیال رہے لنزے گراہم ڈونلڈٹرمپ کے قریبی دوست ہیں اور انہوں نے حال ہی میں افغانستان کا دورہ کیا تھا۔

واضح رہے کہ افغانستان میں امن کی بحالی کے لئے امریکا اور طالبان کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں پاکستان نے اہم کردار ادا کیا، عرب میڈیا کے مطابق امن مذاکرات کے اگلا مرحلہ رواں ماہ میں ہی متوقع ہے۔

خیال رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم عمران خان کو خط ارسال کیا تھا، خط میں امریکی صدر نے طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے کے لیے پاکستان سے مدد مانگ تھی۔

بعد ازاں  امریکی نمائندہ خصوصی برائے پاکستان وافغانستان زلمے خلیل زاد پاکستان کا دورہ کیا تھا ، امریکی نمائندہ خصوصی برائے پاکستان وافغانستان زلمے خلیل زاد  نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات میں افغان مفاہمتی عمل اور طالبان سے مذاکرات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا تھا جبکہ  صدر ٹرمپ کی جانب سے وزیر اعظم کو نیک خواہشات کا پیغام بھی پہنچایا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں