اسلام آباد : امریکی سینیٹرکیتھرین کورٹیزمستو کے دورہ پاکستان کا امکان ہے ، متعدد امریکی سینٹرز سال کے آخر میں طاہرجاوید کے ہمراہ پاکستان کا دورہ کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی سینیٹرکیتھرین کورٹیزمستو کی طاہرجاوید سے ٹیکساس میں ان کی رہائش گاہ پرملاقات ہوئی ، دونوں رہنماؤں کے درمیان پاکستان کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دوران ملاقات امریکی سینیٹر نے پاکستان میں سیاسی بحران کے بارےمیں دریافت کیا اور امید ظاہر کی کہ امن اورجمہوریت کی بالادستی ہوگی۔
کیتھرین کورٹیز مستو نے کہا کہ پاکستان ایک طویل المدتی اتحادی ہے ، ہم تعلقات کومضبوط اوربہتربناناچاہتے ہیں، سال کے آخر میں طاہرجاوید اور دیگر سینیٹرز کے ساتھ پاکستان کا دورہ کروں گی۔
امریکی سینیٹر کا کہنا تھا کہ پاکستانی کمیونٹی امریکی سیاست میں اہم کردار ادا کر رہی ہے، جو پارٹی کی قیادت میں دکھائی دےرہی ہے۔