اشتہار

جنرل قاسم سلیمانی کا قتل، امریکی سینٹر کا صدرٹرمپ کے بیان پر شکوک کا اظہار

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکی سینٹرکرس مرفی نے صدرٹرمپ کے جنرل قاسم سلیمانی کے قتل سے متعلق بیان پرشکوک کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انٹلیجنس حکام کانگریس کو اس بات پرقائل کرنے میں ناکام رہے کہ سلیمانی کیخلاف کارروائی خطرہ ختم کرنے کے لئے ضروری تھی۔

تفصیلات کے مطابق امریکی سینٹرکرس مرفی نے صدرٹرمپ کے جنرل قاسم سلیمانی کے چارامریکی سفارتخانوں کونشانہ بنانے کے بیان پرشکوک کا اظہار کردیا۔

کرس مرفی نے بیان میں کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ نے جنرل سلیمانی کو قتل کرنے کا فیصلہ کرلیا تھا اس کا تعلق امریکا کودی گئی دھمکیوں سے نہیں تھا۔ٹرمپ انتظامیہ سلیمانی کے قتل کا جوازدینے کی کوشش کررہی ہے۔

- Advertisement -

امریکی سینیٹر کا کہنا تھا کہ انٹلیجنس حکام کانگریس کواس بات پرقائل کرنے میں ناکام رہے کہ سلیمانی کیخلاف کارروائی خطرہ ختم کرنے کے لئے ضروری تھی، جنرل سلیمانی کے قتل نے خطے میں امریکا کوکمزورکیا ہے۔

یاد رہے امریکی صدر ٹرمپ نے ایرانی جنرل قاسم سلیمانی پر حملے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا تھا کہ سلیمانی ایران ہمارے چار سفارتخانوں کو نشانہ بنانا چاہتا تھا اور اس نے بغداد میں امریکی سفارتخانے کو نشانہ بنایا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ انکشاف کرسکتاہوں اور مجھے یقین ہے کہ یہ ہمارے چار سفارتخانے ہی ہوتے، ہم بتائیں گے کہ یہ بغداد میں ہمارے سفارتخانے کو نشانہ بنانے جارہے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں