منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

افغانستان کی موجودہ صورتحال میں پاکستان کا کردار بہت اہم ہے: امریکی سینیٹر

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امریکی سینیٹر کرس وین ہولن کا کہنا ہے کہ افغانستان کی موجودہ صورتحال میں پاکستان کا کردار بہت اہم ہے، امریکی اعلیٰ حکام کا پاکستانی ہم منصب سے مکمل رابطہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ڈیمو کریٹ سینیٹر کرس وین ہولن نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان انتہائی اہم ملک ہے، افغانستان کی موجودہ صورتحال میں پاکستان کا کردار بہت اہم ہے۔

سینیٹر کا کہنا تھا کہ صدر بائیڈن کے لیے ضروری ہے کہ وہ وزیر اعظم پاکستان سے رابطہ کریں، بائیڈن انتظامیہ بشمول سیکریٹری آف اسٹیٹ اور دیگر سے بات کی ہے، دونوں سربراہان میں براہ راست رابطے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کابینہ کی اعلیٰ شخصیات نے یقین دلایا کہ براہ راست رابطے میں کوئی رکاوٹ نہیں، امریکی اعلیٰ حکام کا پاکستانی ہم منصب سے مکمل رابطہ ہے۔

امریکی سینیٹر کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کو طالبان پر دباؤ ڈالنے کی ضرورت ہے، طالبان خواتین اور اقلیتی برادری کے حقوق کی پاسداری کریں۔ طالبان افغان حکومت میں ہر مکتبہ فکر اور گروپوں کو نمائندگی دیں۔ طالبان یقینی بنائیں افغان سرزمین آئندہ 11 ستمبر جیسی دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور افغانستان میں ڈیوٹی فری ٹریڈ زون کے لیے پیش کردہ بل پر کام کر رہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں