امریکا کے سینیٹر ٹم کین نے ایران کے خلاف کارروائی کے لیے کانگریس کی منظوری لازمی قرار دے دی۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی سینیٹر ٹم کین کا کہنا ہے کہ جنگ صرف قومی دفاع کے لیے ہونی چاہیے، ایران کے ساتھ جنگ میں امریکی مفاد صرف دفاعی صورت میں ہونا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل ایران کشیدگی امریکا کو لامتناہی جنگ میں دھکیل سکتی ہے۔
امریکی سینیٹ میں ایران کے خلاف فوجی کارروائی سے پہلے کانگریس کی منظوری کی قرارداد جمع کروادی ہے۔
ایران اسرائیل جنگ سے متعلق تازہ ترین خبریں
سینیٹر ٹم کین نے کہا کہ ایران کے ساتھ فوجی تصادم صرف ہنگامی دفاعی صورتحال میں قابل قبول ہوگا، قرارداد امریکا کو فوری حملے سے روکنے کی کوشش نہیں کرتی۔
واضح رہے کہ کانگریس نے ٹرمپ کی پہلی صدارتی مدت کے دوران 2020 میں اسی طرح کی قرارداد منظور کی تھی۔