منگل, فروری 25, 2025
اشتہار

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی سینیٹرز کی ملاقات، اہم معاملات پر گفتگو

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی سینیٹرز نے ملاقات کی ہے جس میں اہم ملکی اور علاقائی معاملات پر گفتگو کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آج پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی سینیٹرز کی ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی کی صورت حال اور افغانستان میں مفاہمتی عمل پر بات چیت کی گئی، مسئلہ کشمیر اور مقبوضہ وادی کی تازہ صورت حال پر بھی گفتگو کی گئی۔

امریکی سینیٹرز نے کہا کہ خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کوششیں گراں قدر ہیں۔

تازہ ترین:  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے

آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو کا دورہ کرنے والے امریکی سینیٹرز میں کرسٹوفر وان ہولین اور مس میگی حسن شامل تھیں۔

آرمی چیف نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کی ضرورت اور سپورٹ پر امریکا کے شکر گزار ہیں۔

دریں اثنا، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افغانستان میں دیرپا امن کے لیے پاکستان کی کوششوں کے اعتراف پر اظہار تشکر کیا۔

ملاقات میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ پاک امریکا مضبوط باہمی تعلقات انتہائی ضروری ہیں۔

واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ آج سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے ہیں، آرمی چیف چین کی عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں