پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

امریکی محکمہ دفاع کا مشرق وسطیٰ میں مزید جنگی جہاز بھیجنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کا کہنا ہے کہ وہ ایران کے ممکنہ حملے کے خطرے کے پیش نظر مشرق وسطٰی میں جنگی طیاروں کا ایک سکوارڈن بھیجے گا جبکہ خطے میں اپنا ایک طیارہ بردار بحری جہاز بھی تعینات رکھے گا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مشرق وسطٰی میں ایران اور اُس کی حمایت یافتہ ملیشیا کے ممکنہ حملوں سے اسرائیل کو دفاع میں مدد دینے اور پہلے سے موجود امریکی افواج کی حفاظت کے لیے پینٹاگون خطے میں فوجی موجودگی میں اضافہ کررہا ہے۔

پینٹاگون کا گزشتہ روز کہنا تھا کہ وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے بھی اضافی بیلسٹک میزائل دفاعی صلاحیت کے حامل کروزرز اور ڈسٹرائرز کو یورپی اور مشرق وسطیٰ کے خطوں میں بھیجنے کا حکم دیا ہے۔

قبل ازیں اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ ہم، دفاع اور حملے ہر دو حوالوں سے اور ہر طرح کے سیناریو کے مقابل مکمل تیاری کی حالت میں ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نیتن یاہو نے داخلی محاذ کمانڈ آفس میں اور حالات کے جائزے کے لئے منعقدہ اجلاس میں شرکت کی۔

اسرائیلی وزیر اعظم کا اجلاس میں کہنا تھا کہ دفاعی حوالے سے بھی اور حملے کے حوالے سے بھی اسرائیل ہر طرح کے منظر نامے کے مقابل مکمل تیاری کی حالت میں ہے۔

ایران میں اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد کریک ڈاؤن، اہم گرفتاریاں

نیتن یاہو کا مزید کہنا تھا کہ ہم، خواہ کسی بھی شعبے میں کیوں نہ ہو اسرائیل پر کئے گئے حملے کا، بھاری بدل چکوائیں گے۔ جو ہمیں نقصان پہنچائے گا ہم بھی اسے نقصان پہنچائیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں