تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

عراق: ریسکیو آپریشن، امریکی فوجی ہلاک، 20سے زائد داعش جنگجو بھی مارے گئے

عراق: ریسکیو آپریشن کے دوران امریکی فوجی ہلاک ہوگیا، کارروائی میں بیس سے زائد داعش جنگجو بھی مارے گئے.

شمالی عراق میں انہتر مغویوں کو بازیابی کیلئے کی جانے والی کارروائی کے دوران داعش کے ہاتھوں امریکی فوجی مارا گیا، داعش کے ہاتھوں زمینی لڑائی میں امریکی فوج کی یہ پہلی ہلاکت ہے۔

پینٹاگون کا کہنا ہے کہ داعش کیخلاف جنگ میں حکمت عملی میں تبدیلی نہیں کی جارہی، پینٹاگون ترجمان پیٹر کک کا کہنا ہے کہ کارروائی مکمل منصوبہ بندی سے کی گئی۔ داعش مغویوں کے قتل عام میں مصروف ہے، کارروائی امریکی اور عراقی کردملیشیا نے مشترکہ طور پر کی۔

عراقی ملیشیا کے متعدد جنگجو کارروائی میں زخمی بھی ہوئے، کارروائی میں بیس سے زائد داعش جنگجو مارے گئے جبکہ چھ کو گرفتار کرلیا گیا۔

Comments

- Advertisement -