ورجینیا: امریکی ریاست ورجینیا میں نشے میں دھت ایک فوجی ٹینک سڑک پر گھماتا رہا، پولیس نے تعاقب کرتے ہوئے گرفتار کرلیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 29 سالہ امریکا آرمی کا نیشنل گارڈ جوشوا فلپ نشے میں دھت ہوکر فوجی ٹینک سڑخ پر لے دوڑا، دو گھنٹے تک ٹینک کو سڑک پر گھماتا رہا، پولیس نے تعاقب کرکے حراست میں لے لیا۔
امریکی فوجی کا کہنا ہے کہ وہ 276 انجینئر بٹالین پیٹرس برگ سے وابستہ ہیں، وہ فورٹ پکٹ میں معمول کی تربیت پر تھے کہ اچانک ٹینک روڈ پر آگیا اور نشے میں ہونے کی وجہ سے انہیں علم نہیں ہوا۔
جوشوا فلپ کے مطابق وہ 11 سال سے امریکی فوج میں خدمات انجام دے رہے ہیں، 2008 سے 2009 تک افغانستان میں بھی تعینات رہے اور طالبان کے خلاف کارروائیوں میں حصہ لیا۔
امریکی فوجی جوشوا فلپ نے ٹینک کے اندر کی ویڈیو بھی بنائی جو انہوں نے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جوشوا کس طرح ٹینک اسٹارٹ کررہے ہیں۔
— Joshua [BCH] (@movrcx) June 6, 2018
امریکی پولیس کے مطابق جوشوا فلپ کی رہائش رچ مونڈ جیکسن میں واقعہ ہے، ان کو بدھ کے روز عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت نے انہیں رچ مونڈ سٹی جیل روانہ کردیا۔
امریکی پولیس کا کہنا ہے کہ آرمی نیشنل گارڈ کی جانب سے ٹینک کو فورٹ پکٹ سے چرایا گیا تھا اور اس کو 60 میل تک چلایا بھی گیا ہے جبکہ جوشوا فلپ سے کسی قسم کا کوئی اسلحہ برآمد نہیں ہوا ہے۔
This is INSANE! Someone has hijacked a “Tank-like” vehicle from Fort Pickett and just drove it by our apartment! This is on Broad Street in the Fan. pic.twitter.com/EYfhFux1dk
— Parker Slaybaugh (@ParkerSlay89) June 6, 2018