بدھ, مئی 29, 2024
اشتہار

امریکا نے شمالی کوریا سے اپنا فوجی ’چھڑوا‘ لیا

اشتہار

حیرت انگیز

شمالی کوریا میں داخل ہونے والا امریکی فوجی واپس امریکی تحویل میں آگیا۔

ایک امریکی فوجی جسے دو ماہ قبل شمالی کوریا میں داخل ہونے کے بعد حراست میں لیا گیا تھا اب امریکی حکام نے کہا ہے کہ پیانگ یانگ کے کہنے کے بعد ٹریوس کنگ کو ملک بدر کر دیا جائے گا۔

شمالی کوریا کی سرکاری کورین سنٹرل نیوز ایجنسی (کے سی این اے) کا کہنا ہے کہ حکام نے کنگ سے پوچھ گچھ ختم کر دی ہے۔

- Advertisement -

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس نے دو نامعلوم امریکی اہلکاروں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کنگ امریکی حراست میں ہیں۔

INTERACTIVE US soldier flee North Korea Travis King-1689765395

ایک اہلکار نے اے پی کو بتایا کہ کنگ کو چین میں امریکی حراست میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ کنگ نے غیر قانونی طور پر شمال میں داخل ہونے کا اعتراف کیا تھا۔

امریکی فوجی کو شمالی کوریا سے چھڑانے کا ’مشن‘ شروع

بغیر اجازت کے سرحد عبور کرکے شمالی کوریا کی حدود میں داخل ہوا جس کو وہاں کے سیکیورٹی فورس نے گرفتار کرلیا

حکام کے مطابق مذکورہ فوجی حملے کے الزام میں اس سے قبل جنوبی کوریا کی ایک جیل میں تقریباً دو ماہ تک قید کاٹ چکا ہے اور 10 جولائی کو ہی اس کو رہا کیا گیا تھا۔ کنگ سے ستمبر 2022 میں ہونے والے حملے کی تحقیقات کی گئی تھیں لیکن اس وقت انہیں حراست میں نہیں لیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں