بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

مسئلہ کشمیر پر امریکا کی پالیسی تبدیل نہیں ہوئی: امریکی محکمہ خارجہ

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ کشمیر پر امریکا کی پالیسی تبدیل نہیں ہوئی۔ مسئلہ کشمیر حل کرنے کے لیے پاکستان اور بھارت کو مل کر مذاکرات کرنے کی ضرورت ہے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے اپنی حالیہ پریس بریفنگ میں کہا ہے کہ کہ کشمیر پر امریکا کی پالیسی تبدیل نہیں ہوئی۔

امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارت کو کشیدگی ختم کرنے کے لیے مل کر بیٹھنے کی ضرورت ہے۔ پاکستان، بھارت کے براہ راست مذاکرات کی حوصلہ افزائی کریں گے۔

ترجمان نے کہا کہ پاک افغان سرحد پر باڑھ لگانے سے متعلق پاکستان سے بات نہیں ہوئی اور خطے میں استحکام کے لیے پاکستان کو بہت کام کرنے کی ضرورت ہے۔ افغانستان میں سفارتی کوششوں سے سیاسی حل کی جانب جایا جا سکتا ہے۔

بھارت کے کردار کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں بھارت کا کردار مددگار ہے۔ سنہ 2001 سے بھارت افغانستان میں 3 ارب ڈالر خرچ کر چکا ہے۔


اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں