جمعرات, ستمبر 19, 2024
اشتہار

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا خالصتان سے متعلق سوالات کے جواب دینے سے گریز

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے خالصتان سے متعلق سوالات کے جواب دینے سے گریز کرتے ہوئے کہا میرے پاس تبصرہ کرنے کیلئے کچھ نہیں۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیوملر نے پریس کانفرنس میں خالصتان سے متعلق سوالات کے جواب دینے سے گریز کیا۔

صحافی نے سوال کیا کہ کانگریس ویمن الہان عمرنے خالصتانی رہنما کےقتل پربریفنگ کی درخواست کی ہے، الہان عمرنےکہا معلوم کرنا ہے کیا بھارت امریکا میں بھی ایسی کارروائیوں میں ملوث ہے۔

- Advertisement -

جس پر ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ مجھےاس بریفنگ سےمتعلق کوئی معلومات نہیں، اے آر وائی نیوز کے نمائندے نے سوال کیا کہ امریکا کی خالصتان کے حوالےسے کیا پالیسی ہے تو میتھیوملر کا کہنا تھا کہ اس سوال پر میرے پاس تبصرہ کرنے کیلئے کچھ نہیں۔

دوران پریس کانفرنس صحافی نے سوال کیا کہ کیا بھارت نے امریکا سے خالصتان کی مہم پرپابندی عائد کرنے کا کہا ہے، جس پر ترجمان نے جواب دیا کہ بھارت کےساتھ جاری سفارتی گفتگوپرکوئی بات نہیں کروں گا، بھارت کےساتھ ہمارا اہم اسٹریٹجک تعلق ہے۔

میتھیوملر کا کہنا تھا کہ اس مخصوص خالصتان موضوع پر بھارت سے رابطہ کاری سے متعلق کوئی معلومات نہیں۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں