واشنگٹن: ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر کا کہنا ہے کہ پاکستان سمیت کسی ملک میں سیاسی امیدوار سے متعلق کوئی رائے نہیں رکھتے۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے لئے4 نئے پروگرام شروع کرنےکےاعلان کی حمایت کرتے ہیں تاہم پاکستان یاکسی دوسرےملک میں سیاسی عہدے کے امیدواروں پرکوئی پوزیشن نہیں رکھتے۔
میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں پولیس کی تربیت،بہتری کےلیے2ملین ڈالر سےزائدرقم دی جائےگی، امدادامریکی مشن اور حکومت پاکستان کے درمیان 40سالہ شراکت داری کانتیجہ ہے۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے امریکی ویزے کے منتظر افغان مہاجرین کو بے دخل نہ کرنے کے پاکستانی فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ امریکی ویزےکےمنتظرافغان شہریوں پرپاکستان سے مستقل رابطےمیں ہیں، پناہ گزینوں، پناہ کے متلاشیوں کی امریکا میں آباد کاری ہمارے مفاد میں ہے۔
امریکی ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکا اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی جاری رکھےگا، امریکی کانگریس سے اسرائیل اور یوکرین کیلئےاضافی امدادمنظورکرنےکی درخواست کی گئی ہے۔