اشتہار

پاکستان کے ساتھ دیرینہ تعاون کی قدر کرتے ہیں، امریکا

اشتہار

حیرت انگیز

ترجمان امریکی وزارت خارجہ نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے متعدد معاملات میں مفادات یکساں ہیں اور ہم پاکستان کے ساتھ دیرینہ تعاون کی قدر کرتے ہیں۔

نیڈ پرائس نے واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اامریکی نائب وزیر خارجہ وینڈی شرمین کی پاکستان کے آرمی چیف سے ملاقات ہوئی تھی، پاکستان کے اعلیٰ عہدیداران سے ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں۔

ترجمان امریکی وزارت خارجہ نے کہا کہ افغان عوام کے مستقبل اور افغانستان میں استحکام پر پاکستان سے گفتگو ہوتی رہتی ہے اس کے ساتھ ہی خطے میں سیکیورٹی کی صورتحال اور چیلنجز پر پاکستان سے مستقل بات ہوتی ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں جمہوری طریقے سے منتخب سویلین حکومت ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں