جمعہ, مارچ 7, 2025
اشتہار

شریف اللہ کی گرفتاری پر پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہیں، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے کہا ہے کہ شریف اللہ کی گرفتاری پر پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے پہلی کانفرنس کی جس میں انھوں نے کہا کہ شریف اللہ 13 امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا ذمہ دار ہے، اسکی گرفتاری پر پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہیں، انصاف کا سامنا کرانے کیلئے شریف اللہ کو امریکا لایا گیا ہے۔

امریکی ترجمان ٹیمی بروس نے کہا کہ دہشت گردی کیخلاف پاکستان اور امریکا کے مشترکہ مفادات ہیں، ٹرمپ کے امریکیوں کو محفوظ رکھنے کےعزم کے تحت شریف اللہ گرفتار ہوا۔

انھوں نے کہا کہ وزیرخارجہ مارکو روبیو صدر کی خارجہ پالیسی آگے لےجانے کیلئے پرجوش ہیں، صدر ٹرمپ کی ’’پہلے امریکا‘‘ کی پالیسی کو جاری رکھیں گے۔

ٹیمی بروس نے کہا کہ صدرٹرمپ کی قیادت میں امریکا مزید محفوظ اور خوشحال ہوگا، روس یوکرین جنگ کو ختم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ سے پاکستان تحریک انصاف کے بانی سے متعلق بھی سوال ہوا، تاہم ٹیمی بروس نے بانی پی ٹی آئی سے متعلق سوال کا جواب دینے سے گریز کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں