واشنگٹن : امریکہ محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے تحریکِ انصاف کے رہنما کی امریکی سفیر سے ملاقات پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ تصدیق نہیں کر سکتے کہ پاکستان میں امریکی اہلکار کن افراد یا گروپ سے ملے۔
تفصیلات کے مطابق امریکہ محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے پریس بریفنگ کے دوران تحریک انصاف کے رہنماؤں کی امریکی سفیر سے ملاقات اور ڈونلڈ لو سے متعلق اعتراض کے سوال پر کہا کہ امریکی حکام مختلف سیاسی فریقین اورعہدیداران سےملتے رہتے ہیں۔
نیڈ پرائس کا کہنا تھا کہ یہ تصدیق کر سکتے ہیں کہ ڈونلڈ لو اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے سینئر اہلکار ہیں اور محکمہ خارجہ میں اسسٹنٹ سیکرٹری برائے سنٹرل و ساوتھ ایشیا ہیں۔
امریکی ترجمان نے کہا کہ یہ تصدیق نہیں کر سکتےکہ پاکستان میں امریکی اہلکار کن افراد یا گروپ سے ملے۔