تازہ ترین

پاکستان کو انسدادِ دہشتگردی کے حوالے سے مزید اقدامات کی ضرورت ہے، امریکہ

واشنگٹن : ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کو انسداد دہشتگردی کے حوالے سے مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے پہلے دہشتگردی کے خلاف پاکستانی کی کامیابیوں کی تعریف کی وہیں دوسری جانب دہشتگردی کے خلاف مزید اقدامات کرنے کا بھی کہہ دیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ جان کیری اور وزیراعظم نوازشریف کی ملاقات انتہائی مفید رہی، جان کیری نے افغان مصالحتی عمل میں تعاون پر نوازشریف کا شکریہ ادا کیا، افغان طالبان کو مذکرات کیجانب لانے میں پاکستان کا اہم کردار ہے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جوہری ہتھیاروں کی سیکیورٹی محفوظ ہاتھوں میں ہے، انکا کہنا تھا کہ پاکستان کیساتھ مستقبل میں سیکیورٹی،انسداددہشتگردی اور دیگرشعبوں میں تعاون جاری رہیگا۔

Comments

- Advertisement -