منگل, جنوری 14, 2025
اشتہار

امریکی وزیر خارجہ کا بلاول بھٹو کو فون، دو طرفہ تعلقات پر بات چیت

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اپنے پاکستانی ہم منصب بلاول بھٹو زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انتونی بلنکن نے بلاول بھٹو زرداری کو وزارت خارجہ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔

ذرائع کے مطابق ٹیلی فونک رابطے میں وزرائے خارجہ کے مابین دو طرفہ تعلقات اور خطے کی صورتِ حال پر اہم بات چیت ہوئی۔

- Advertisement -

خیال رہے کہ بلاول بھٹو کے وزیر خارجہ بننے کے بعد سے امریکی ہم منصب کی جانب سے یہ پہلا رابطہ ہے۔

ادھر وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر امریکی وزیر خارجہ کے فون کی تصدیق کی ہے۔

بلاول بھٹو نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کی طرف سے کال موصول ہوئی، عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دینے پر بلنکن کا شکر گزار ہوں۔

انہوں نے کہا کہ باہمی فائدہ مند اور وسیع البنیاد تعلقات کی مضبوطی پر تبادلہ خیال ہوا، امن، ترقی اور سلامتی کے فروغ پر بات چیت ہوئی، اتفاق کیا کہ باہمی احترام پر مبنی تعلقات ہی آگے بڑھنے کا راستہ ہے۔

https://twitter.com/BBhuttoZardari/status/1522604518088880129?s=20&t=E97WptM6oq-yYxi1ipcumg

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں