اشتہار

امریکا میں 18 سال سے کم عمر افراد پر بڑی پابندی عائد

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا میں نوجوانوں کا سوشل میڈیا استعمال کرنا والدین کے ساتھ ساتھ اب حکومت کے لیے بھی درد سر بنتا جا رہا ہے جس کے خلاف اقدامات اٹھائے کی کوششیں شروع کر دی گئیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا کی دو بڑی ریاستوں اوتاہ اور آرکنساس میں 18 سال سے کم عمر افراد کے سوشل میڈیا استعمال کرنے پر حد مقرر کر دی گئی جس کا نفاذ فوری کیا جائے گا۔

رات ساڑھے 10 بجے سے صبح ساڑھے 6 بجے تک 18 سال سے کم عمر نوجوان کے سوشل میڈیا استعمال کرنے پر پابندی ہوگی جبکہ ان اوقات کے علاوہ وہ پلیٹ فارمز کو استعمال کر سکیں گے۔

- Advertisement -

ان افراد یا نوجوان کو کسی بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اکاؤنٹ بنانے کے لیے پہلے والدین کی اجازت لینا ہوگی جبکہ والدین اپنی مرضی کے مطابق بچوں کو اکاؤنٹ تک رسائی دے سکیں گے۔

اوتاہ اور آرکنساس میں اٹھائے گئے ان اقدامات کا مقصد نوجوان نسل کو سوشل میڈیا کی لت اور بدسلوکی جیسے مسائل سے محفوظ رکھنا ہے۔

مذکورہ اقدامات پر لوگوں کی جانب سے تنقید بھی کی جا رہی ہے کہ یہ ضوابط صارف کی رازداری کی خلاف ورزی کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں