اتوار, ستمبر 8, 2024
اشتہار

مودی کے دورۂ روس کے بعد امریکا کا سخت ردعمل

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دورۂ روس کے بعد امریکا کا سخت ردعمل سامنے آگیا ،جس میں کہا ہے کہ امریکا سے تعلقات کو بھارت بے کار نہیں سمجھ سکتا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دورۂ روس کے بعد امریکا نے سخت ردعمل دیا، امریکی سفیر ایرک گارسیٹی نے ڈیفینس نیوز کنکلیو میں اسٹریٹیجک خودمختاری کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا سے تعلقات کو بھارت بے کار نہیں سمجھ سکتا۔

امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ بھارت امریکا تعلقات پہلے سے زیادہ بہتر ہیں لیکن ایسا بھی نہیں کہ امریکا کو بےکار سمجھا جائے۔

- Advertisement -

ایرک گارسیٹی نے مزید کہا کہ بھارت اپنی اسٹریٹجک خود مختاری پسند کرتا ہے لیکن تنازع میں ایسا کچھ نہیں ہوتا۔

خیال رہے وزیر اعظم مودی نے روس کا دورہ کیا ، اس دوران صدر ولادیمیر پوتن سے کی ، جس میں دونوں روسی فوج میں کام کرنے والے ہندوستانیوں کی وطن واپسی کے معاملہ پر گفتگو کی، اس کے بعد صدر پوتن نے کہا کہ ہندوستانی جلد ہی ملک واپس آئیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں