واشنگٹن : ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ہیدرنوئرٹ کا کہنا ہے کہ امریکا پاکستان میں شفاف انتخابات کی حمایت کرتاہے، امید ہے پاکستان میں اقتدار کی منتقلی کا مرحلہ احسن طریقے سے مکمل ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق واشنگٹن میں ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ہیدرنوئرٹ نے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ امریکا پاکستان میں شفاف انتخابات اور پاکستان کےتاریخی انتخابی اصلاحات بل کی حمایت کرتاہے۔
ہیدر نوئرٹ کا کہنا تھا کہ پہلا موقع ہے پاکستان میں ایسے قانون پر عملدرآمد ہورہا ہے، امید ہے پاکستان میں اقتدار کی منتقلی کا مرحلہ احسن طریقے سے مکمل ہوگا۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے پاکستانی شہری کوگاڑی سے کچلنے والےکرنل جوزف سے متعلق سوال کا جواب دینے سے گریز کیا۔
خیال رہے کہ صدر مملکت ممنون حسین نے ملک میں 25 جولائی کو عام انتخابات کے انعقاد کی منظوری دے دی ہے جبکہالیکشن کمیشن نے غیر ملکی مبصرین کے لیے ضابطہ اخلاق تیار کرتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ کسی بھی غیر ملکی مبصر کو دعوت نامہ نہیں بھیجا جائے گا۔