اتوار, نومبر 17, 2024
اشتہار

پاکستان سےسیکورٹی تعاون معطل کیا ہے، ختم نہیں ‘ پینٹاگون

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کا کہنا ہے کہ پاکستان سے چاہتے ہیں کہ وہ دہشت گردی کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرے۔

تفصیلات کے مطابق پینٹاگون کے ترجمان کرنل راب ماننگ نے صحافیوں سے گفتگومیں کہا کہ پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں کے عوض کولیشن سپورٹ فنڈز کی مد میں 2017 کی 90 کروڑ ڈالر کی امداد معطل کردی گئی ہے۔

کرنل راب ماننگ نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ امداد منسوخ نہیں کی گئی اور نہ ہی اس کا نیا شیڈول دیا گیا ہے بلکہ اسے معطل کیا گیا ہے۔

ترجمان پینٹاگون نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی فیصلہ کن کارروائی دیکھناچاہتے ہیں جبکہ تمام معاملات میں پاکستان کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیارہیں۔

- Advertisement -

کرنل راب ماننگ نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردوں کومحفوظ پناہ گاہیں نہیں ملنی چاہئیں، امید ہے کہ پاکستان دہشت گرد گروپوں کےخلاف کارروائی کرے گا۔

ترجمان پینٹاگون نے کہا کہ پاکستان کوہتھیاروں کی ترسیل عارضی طورپرروک دی ہے، پاکستان کے ساتھ تمام معاملات پر بات چیت جاری رکھیں گے۔


امریکی امداد نہ ملنےسےکوئی فرق نہیں پڑے گا‘ وزیراعظم


وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا دو روز قبل کہنا تھا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہراول دستے کا کردار ادا کررہا ہے، اور اپنی سرزمین پریہ جنگ جیت چکا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ہیدرنورٹ کا کہنا تھا کہ پاکستان جب تک دہشت گردوں کے خلاف کارروائی نہیں کرتا امداد کی فراہمی کا سلسلہ منجمد رہے گا۔


ہم نے امداد دی، پاکستان نے دھوکا دیا، اب ایسا نہیں ہوگا: امریکی صدر


یاد رہے کہ نئے سال کے آغاز پرامریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ 15 سالوں میں 33 ارب ڈالر امداد دینے کے باوجود پاکستان نے امریکہ کو سوائے جھوٹ اور دھوکے کے کچھ نہیں دیا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں