منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

امریکی تھنک ٹینک نے پاک بھارت کشیدگی کو خطرناک قرار دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک : امریکی تھنک ٹینک نے پاک بھارت کشیدگی کو خطرناک قرار دے دیا اور کہا کشیدگی صرف پاکستان اور بھارت تک محدود نہیں رہے گی، اثرات پورے خطے اور خاص طور پر افغانستان پرپڑیں گے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی تھنک ٹینک نے بھارتی فوج کےحملے کو ’’ایک خطرناک پیش رفت‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا بھارت کی جانب سے فضائی خلاف ورزی غلط اقدام تھا اور پاکستان پر حملہ صرف سیاسی مقاصد کے حصول کیلئے تھا۔

کونسل آن فارن ریلیشنز کا کہنا تھا کہ پاکستان بھی جوابی کارروائی کا کہہ رہا ہے، صورتحال انتہائی تشویشناک ہوچکی ہے، کشیدگی صرف پاکستان اور  بھارت تک محدود نہیں رہے گی، اثرات پورے خطے اور خاص طور پر افغانستان پرپڑیں گے۔

بھارت نےعوامی جذبات کو ٹھنڈا کرنے اورسیاسی فائدہ حاصل کرنے کیلئے پاکستان کے اندر فضائی کارروائی کی

تھنک ٹینک’ایٹلانٹک کونسل نے کہا بھارت نےعوامی جذبات کو ٹھنڈا کرنے اور آئندہ انتخابات سے پہلے سیاسی فائدہ حاصل کرنے کیلئے پاکستان کے اندر یہ فضائی کارروائی کی تھی۔

امریکی تھنک ٹینکس کا کہنا تھا کہ امریکہ کوثالثی کا کردار ادا کرنا چاہئے تاکہ کشیدگی کو کم کیا جاسکے۔

واضح رہے بھارتی ایئرفورس کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی گئی تھی اور پاک فضائیہ کی بروقت ردعمل کے بعد بھارتی طیارے فرار ہوگئے تھے۔

مزید پڑھیں : جوابی کارروائی کیلئے پاکستان وقت اور جگہ کا انتخاب خود کرے گا، وزیراعظم عمران خان

جس کے بعد بھارتی دراندازی کے بعد وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی سلامتی سے متعلق اجلاس ہوا تھا ، جس میں وزیراعظم نے پاک فضائیہ کے بروقت ایکشن کی تعریف کرتے ہوئے پاک فوج اور عوام کو تیار رہنے کی ہدایت کی تھی اور کہا تھا جوابی کارروائی کیلئے پاکستان وقت اور جگہ کا انتخاب خود کرے گا۔

بعد ازاں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت نے جنگ کے راستے پر چلنے کی کوشش کرکے ثابت کیا کہ وہ جمہوری ملک نہیں، بھارت انتظار کرے، اس جارحیت کا جواب ضرور دیا جائے گا۔

خیال رہے آج پاکستان کی جانب سے سرحدی حدود کی خلاف ورزی 2 بھارتی طیارے مار گرائے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں