تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

امریکا کا صحافی شیریں ابو عاقلہ کے قتل کی تحقیقات کرنے کا اعلان

واشنگٹن : امریکا نے صحافی شیریں ابو عاقلہ کے قتل کی تحقیقات کرنے کا اعلان کردیا، اسرائیل نے امریکی اعلان کو سنگین غلطی قرار دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکا نے اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں شہید ہونے والی صحافی شیریں ابو عاقلہ کے قتل کی تحقیقات کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

خبر رساں ایجنسی جزیرہ نے بتایا کہ امریکا نے اسرائیلی حکام کو صحافی کے قتل کی تحقیقات کرنے سے متعلق آگاہ کر دیا۔

اسرائیلی وزیر دفاع بینی گانٹز نے امریکا کی جانب سے شیریں ابو عاقلہ کی تحقیقات کرنے کے اعلان کو سنگین غلطی قرار دے دیا ہے۔

واضح رہے گیارہ مئی کو قطر کے نیوز چینل الجزیرہ کی رپورٹر شیریں ابو عاقلہ کو غربِ اردن میں سر پر گولی لگی تھی جس کے نتیجے میں وہ ہلاک ہو گئی تھیں۔

واقعے کے بعد الجزیرہ نے کہا تھا کہ اکیاون سالہ شیریں ابو عاقلہ کو اسرائیلی فوجیوں نے جان بوجھ کر گولی ماری۔

یاد رہے امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ آزاد تفتیش کار الجزیرہ کی خاتون رپورٹر شیریں ابوعاقلہ کی موت کی وجہ بننے والی گولی کی سے متعلق کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے تاہم وجہ ممکنہ طور پر اسرائیلی گولی ہے۔

Comments

- Advertisement -