جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

چین سے خطرہ، امریکی افواج سے متعلق بڑا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

چینی خطرات کے تناظر میں امریکا نے جاپان میں اپنی فوج سے متعلق بڑا اعلان کر دیا۔

امریکا نے دفاعی تعاون کو تقویت دینے کے لیے جاپان میں اپنی فوجی کمان کو ازسرِنو تبدیل کرنے کے منصوبوں کا اعلان کیا ہے کیونکہ دونوں ممالک کو چین کی جانب سے سب سے بڑا اسٹریٹجک چیلنج کا سامنا ہے۔

امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے اتوار کو وزرائے دفاع اور وزرائے خارجہ کے درمیان نام نہاد "2+2” مذاکرات کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں اپنے منصوبے سے متعلق آگاہ کیا۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ امریکی افواج جاپان کو توسیعی مشن اور آپریشنل ذمہ داریوں کے ساتھ ایک مشترکہ فورس ہیڈ کوارٹر میں اپ گریڈ کرے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ امریکی افواج میں جاپان کے قیام کے بعد سے سب سے اہم تبدیلی ہوگی اور 70 سالوں میں جاپان کے ساتھ ہمارے فوجی تعلقات میں سب سے مضبوط بہتری ہوگی۔

امریکا کے پاس جاپان میں تقریباً 54,000 فوجی اہلکار ہیں جو اس وقت ہوائی (INDOPACOM) میں واقع انڈو پیسیفک کمانڈ کو رپورٹ کرتے ہیں جو تقریباً 6,500 کلومیٹر (4,000 میل) دور اور 19 گھنٹے پیچھے ہے۔

اس اقدام سے امریکی افواج جاپان کو انڈوپاکوم کو رپورٹ کرنے کے دوران مزید صلاحیت فراہم کرے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں