جمعرات, فروری 6, 2025
اشتہار

ٹرمپ کا غزہ میں امریکی فوج بھیجنے کا ارادہ نہیں، وائٹ ہاؤس

اشتہار

حیرت انگیز

وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیوٹ نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ میں امریکی فوج تعینات کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

اپنے بیان میں ان کا کہنا ہے کہ صدرٹرمپ کا غزہ میں امریکی فوج بھیجنے کا ارادہ نہیں ہے، صدر ٹرمپ خطے میں استحکام کے لیے غزہ کی تعمیر نو میں امریکا کی شمولیت ضروری سمجھتے ہیں۔

وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیوٹ نے صحافیوں کو بتایا کہ ٹرمپ کا ماننا ہے کہ امریکہ کو خطے میں استحکام کو یقینی بنانے کے لیے غزہ کی تعمیر نو میں شامل ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اس بات کا مطلب یہ نہیں ہے کہ غزہ میں امریکی فوج تعینات کیے جائے گی۔

لیوٹ نے مزید کہا کہ ٹرمپ چاہتے ہیں کہ غزہ میں رہنے والے فلسطینیوں کو عارضی طور پر منتقل کیا جائے تاکہ اس علاقے کی دوبارہ تعمیر کی جاسکے۔

ٹرمپ نے منگل کو فلسطینیوں کو مستقل طور پر غزہ سے نکال کر دوبارہ بسانے کا مطالبہ کیا تھا، جس پر عالمی سطح پر شدید مذمت کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایران پر سخت پابندیاں عائد کریں گے تاکہ وہ کبھی ایٹمی قوت نہ بن سکے۔

اپنے خطاب میں ٹرمپ نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ غزہ جنگ بندی معاہدے سے خونریزی ختم ہوجائے گی۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھاکہ ہم غزہ کے لوگوں کیلئے ملازمتیں دیں گے، شہروں کو بسائیں گے، غزہ کو دوبارہ تعمیر کرنے اور اس پر قبضہ کرنے کا عمل ان لوگوں کے ذریعے نہیں ہونا چاہیے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں