جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

امریکا، برطانیہ کا کابل کے سرینا ہوٹل سے شہریوں کو دور رہنے کی ہدایت

اشتہار

حیرت انگیز

کابل: امریکا اور برطانیہ نے اپنے شہریوں کو کابل کے ہوٹلز بالخصوص سرینا ہوٹل سے دور رہنے کی ہدایت کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان کی موجودہ صورت حال اور وہاں ہونے والے حالیہ دھماکوں کے پیش نظر امریکا اور برطانیہ نے اپنے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ افغانستان میں ہوٹلوں کو استعمال کرنے سے گریز کریں۔

امریکی محکمہ خارجہ نے علاقے میں ’سیکیورٹی خطرات‘ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکی شہری جو سرینا ہوٹل کے قریب ہیں، انھیں فوری طور پر وہاں سے چلے جانا چاہیے۔

- Advertisement -

برطانیہ کے فارن، کامن ویلتھ اینڈ ڈیولپمنٹ آفس نے کہا کہ بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر میں آپ کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ ہوٹلوں میں نہ رہیں، خاص طور پر کابل کے سرینا ہوٹل۔

طالبان کے قبضے کے بعد سے بہت سے غیر ملکی افغانستان چھوڑ چکے ہیں لیکن چند صحافی اور امدادی ورکرز کابل میں موجود ہیں، جب کہ معروف اور پرتعیش سرینا ہوٹل کاروباری مسافروں اور غیر ملکی مہمانوں میں بہت مقبول ہے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل قندوز کی ایک مسجد میں حملے کے نتیجے میں 60 سے زائد افراد جاں بحق ہو گئے تھے، جس کی ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں