تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

ٹرمپ کا انکار؛ جوبائیڈن کی حلف برداری میں کون شرکت کررہا ہے؟

امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کی جانب سے انکار کے بعد نائب صدر مائیک پنس نومنتخب صدر جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری میں شریک ہوں گے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق متعدد میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ نائب صدر مائیک پنس 20 جنوری کو ہونے والی حلف برداری تقریب میں شریک ہو رہے ہیں۔

طویل عرصے سے مخلص ساتھی کی حیثیت سے ساتھ نبھانے والے مائیک پنس سے صدر ٹرمپ اس وقت ناراض ہو گئے جب انہوں نے نائب صدر کے طور پر جوبائیڈین کے صدارتی الیکشن میں کامیابی کا اعلان کیا تھا۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے لکھا تھا کہ وہ سب لوگ جنہوں نے مجھ سے پوچھا تھا انہیں بتانا چاہتا ہوں 20 جنوری کو ہونے والی جوبائیڈن کی حلف برداری تقریب میں شریک نہیں ہوں گا۔

US Vice President Mike Pence to attend Biden inauguration: reports

اس سے قبل کی گئی ٹوئٹ میں صدر ٹرمپ نے لکھا کہ جن محب وطن لوگوں نے مجھے ووٹ دیا ان کے ساتھ کسی قسم کا کوئی غیر منصفانہ اور ناجائز سلوک نہیں ہونے دیا جائے گا۔

امریکی کانگریس نے جوبائیڈن کےصدر اور کاملا ہیرس امریکا کی نائب صدر بننے کی توثیق کردی، جس کے بعد جوبائیڈن آئینی طور پر امریکا کے 46ویں صدر بن گئے، امریکی کانگریس کے مطابق جوبائیڈن اور کاملا ہیرس 20جنوری کو حلف اٹھائیں گے۔

پندرہ دسمبر کو امریکہ میں الیکٹورل کالج کی سرکاری ووٹنگ مکمل ہونے کے بعد جوبائیڈن کو باضابطہ طور پر فاتح قرار دے دیا گیا تھا جبکہ ٹرمپ نے ایک بار پھر جوبائیڈن کو صدر ماننے سے انکار کیا تھا، جو بائیڈن نے 306 جبکہ صدر ٹرمپ نے 232 الیکٹورل ووٹ حاصل کئے تھے۔

Comments

- Advertisement -