تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

شمالی کوریا نے امریکی قومی سلامتی کے مشیر کو جنگ کا سوداگر قرار دے دیا

پیانگ یانگ: شمالی کوریا نے امریکی قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن کو جنگ کا سودا گر قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق شمالی کوریا کی جانب سے یہ بیان ایسے وقت میں آیا کہ جب امریکی قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن نے کہا تھا کہ شمالی کوریا کے نئے میزائل تجربات اقوام متحدہ کے قراردادوں کی خلاف ورزی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے ایک بار پھر میزائل کے کامیاب تجربے کی کوشش کی ہے، البتہ یہ میزائل کم فاصلے تک ہدف کا نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

شمالی کوریا نے جان بولٹن پر الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ امریکی قومی سلامتی کے مشیر شمالی کوریا کے خلاف اقدامات کی حمایت کرتے ہیں، قبل ازیں اشتعال انگیز اقدامات بھی اٹھائے گئے۔

خیال رہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے یہ پیشرفت ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے، جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جاپان کے چار روزہ دورے پر ہیں۔ اس دوران وہ جاپانی وزیر اعظم شینزو آبے کے ساتھ ملاقاتوں میں علاقائی امن اور شمالی کوریائی کی طرف سے لاحق خطرات پر بھی گفتگو کریں گے۔

امریکا اورشمالی کوریا کے درمیان کشید گی عروج پر

دریں اثنا حال ہی میں شمالی کوریا کے نئے میزائل تجربے پر امریکی صدر نے کہا تھا کہ تجربے سے کوئی بھی خوش نہیں، امریکا نے شمالی کوریا کا جہاز قبضے میں لے لیا۔ دوسری جانب شمالی کوریا کے صدر کم جانگ ان نے اپنی فوج کو تیار رہنے کا حکم دیا ہے۔

Comments

- Advertisement -