بدھ, نومبر 20, 2024
اشتہار

دہشت گردی کا خدشہ، امریکا کا شہروں کو یورپ نہ جانے کا انتباہ

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امریکی حکام نے کرسمس اور نئے سال کے موقع پر دہشت گردی کے ممکنہ خدشے کے پیش نظر اپنے شہریوں کو یورپ نہ جانے کا انتباہ جاری کردیا۔

وائٹ ہاؤس کی جانب سے جمعرات کے روز جاری ہونے والے پیغام میں شہریوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ یورپی ممالک میں کرسمس اور نئے سال کی تقریبات میں دہشت گردوں کے ممکنہ حملوں کے پیش نظر شہری اور دیگر ممالک کے مسافر مذکورہ ممالک کا سفر نہ کریں۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس دسمبر میں دہشت گردوں کی جانب سے برلن مارکیٹ اور استنبول کے نائٹ کلب جبکہ ترکی میں نئے سال کی تقریبات پر حملے کیے گئے جن میں متعدد افراد ہلاک ہوئے تھے۔

مزید پڑھیں: لندن دہشت گردی: رواں سال چار بڑے واقعات، 13 افراد ہلاک

جرمنی کے علاقے برلن میں کرسمس کے موقع پر دہشت گردوں نے ہجوم پر ٹرک چڑھا دیا تھا جس کے نتیجے میں 12 افراد جبکہ استنبول میں ہونے والے اسی طرح کے حملے میں 39 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

- Advertisement -

امریکی محکمہ داخلہ نے ممکنہ حملوں کے پیش نظر شہریوں کو مشورہ دیا کہ وہ برطانیہ، فن لینڈ، فرانس، روس، اسپین اور سوئیڈن کا ہرگز سفر نہ کریں کیونکہ ان ممالک میں دہشت گرد منظم انداز میں کارروائیاں کررہے ہیں۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں