تازہ ترین

پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا اہم بیان

اسلام آباد : پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے...

ملازمین کے لئے خوشخبری: حکومت نے بڑی مشکل آسان کردی

اسلام آباد: حکومت نے اہم تعیناتیوں کی پالیسی میں...

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

یوکرین کے ساتھ کشیدگی، امریکا نے روس کو خبردار کر دیا

واشنگٹن: امریکا نے روس کو یوکرین کے ساتھ جاری سرحدی کشیدگی اور اضافی فوج کی تعینات پر خبردار کر دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جوبائیڈن انتظامیہ کے ایک سینئر عہدے دار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ روس نے یوکرین کی سرحد پر مزید 7 ہزار فوج تعینات کر دیے ہیں۔

جب کہ خبر رساں ایجنسی رائٹرز کا کہنا ہے کہ برطانوی انٹیلیجنس چیف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یوکرین کی سرحد کے قریب اسلحہ بردار گاڑیاں، ہیلی کاپٹرز اور فیلڈ اسپتال دیکھے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: یوکرین سرحد پر روسی فوج مزید بڑھادی گئی، نیٹو کا الزام

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے ایم ایس این بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ”یہ ایک بات ہے جو روس کہہ رہا ہے لیکن دوسری چیز اس کے اقدامات ہیں۔ ہم نے روس کی فوج کو پیچھے ہٹتے ہوئے نہیں دیکھا۔ ہم یوکرین کی سرحد کی جانب پیش قدمی کرتے ہوئے دیکھ رہے ہیں۔“

ایسٹونیا کی فارن انٹیلجنس سروس کے ڈائریکٹر جنرل مک مارن نے کہا ہے کہ یوکرین کی سرحد کے قریب تعینات 10 فوجی گروپوں کے بارے میں جانتے ہیں، سرحد پر لگ بھگ ایک لاکھ 70 ہزار فوجی پہلے ہی تعینات ہیں، اگر روس نے حملہ کیا تو اس میں میزائل کے ذریعے بمباری اور عسکری لحاظ سے اہم مقامات پر قبضہ شامل ہو سکتا ہے۔

روس نے یوکرین پر حملے کے کسی بھی منصوبے یا تیاری کی تردید کر دی ہے۔ روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ روس نے یوکرین کی سرحد کے قریب واقع جنوبی اور شمالی علاقوں سے مشقوں کے بعد فوجیوں کو واپس بلا لیا ہے۔

Comments

- Advertisement -