جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

گورے دولہا دلہن نے پاکستانی اندازمیں شادی رچا ڈالی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہرقائد میں واقع امریکی قونصل خانےمیں پاکستانی اندازمیں ایک انوکھی اوردلفریب شادی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

امریکی قونصل میں ہونے والی اس تقریب کے دولہا اوردلہن اوربیشتر مہمان امریکی نژاد تھے لیکن سب کے سب پاکستانی رنگ میں رنگے ہوئے تھے۔

- Advertisement -

قونصل خانے میں مہندی کی سیج سجائی گئی اورمغربی دولہا دُلہن مشرقی لباس میں ملبوس دوپٹے کے سائے میں سیج پرآئے۔

اس موقع پردلہن نے پیلادوپٹہ اورقمیض شلوارزیب تن کیا تو نوشے میاں بھی لال رنگ کے کرتے میں نظرآئے۔


دلہن کے ہاتھوں پرمہندی بھی لگائی گئی اوردولہا کونوٹوں کے ہاربھی پہنائے گئے الغرض ہوبہو کسی پاکستانی شادی کا سا منظرتھا۔

رسمِ مہندی کے دوران ڈھولکی پرتھاپ پڑی اور دولہا دلہن کے دوستوں نے بھنگڑا بھی ڈالا۔

اپنی اس انوکھی شادی میں دولہا دلہن نے خوب سیلفیاں بھی بنائیں۔

یہ تصاویر کراچی میں واقع امریکی قونصل خانے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پرشیئر کری تھیں۔

Comments

اہم ترین

فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں

مزید خبریں