واشنگٹن : امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل کا کہنا ہے کہ غزہ میں بچوں اور شہری ہلاکتوں کا معاملہ براہ راست اسرائیلی شراکت داروں سے اٹھاتے رہیں گے۔
تفصیلات کے مطابق واشنگٹن میں امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل کی پریس کانفرنس کے دوران صحافی نے سوال کیا اسرائیل دفاع کی آڑمیں معصوم بچوں سمیت فلسطینیوں کوقتل کررہا ہے؟
جس پر ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ امریکی حکومت کے تمام حلقوں نےاخلاقی اعتبارسےاپنےبیانات جاری رکھے، غزہ میں بچوں اور شہری ہلاکتوں کا معاملہ براہ راست اسرائیلی شراکت داروں سے اٹھاتےرہیں گے۔
صحافی نے سوال کیا کہ وزیر خارجہ کے دورہ بھارت پر کیا سکھ رہنما کے قتل کی تحقیقات پربات ہوگی؟ تو ویدانت پٹیل نے بتایا کہ اس معاملےپربھارتی اورکینیڈین شراکتداروں سےبات چیت جاری ہے، یہ وہ معاملہ ہےجس پرہم ہندوستان اورکینیڈامیں بات چیت جاری رکھےہوئےہیں۔
یاد رہےترجمان وائٹ ہاؤس جان کربی کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے غزہ میں روزانہ 4 گھنٹے کی جزوی جنگ بندی پر حامی بھرلی ہے، جزوی جنگ بندی سے یرغمالیوں کی رہائی میں مدد ملے گی۔
انھوں نے بتایا کہ جزوی جنگ بندی کا عمل آج سے ہی شروع ہوگا، اسرائیل روزانہ تین گھنٹے پہلے جنگ بندی کے وقت کا تعین کرے گا۔