ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

’امریکا اردن میں فوجی اڈے پر حملے کا جواب دے گا‘

اشتہار

حیرت انگیز

پینٹاگون چیف لائیڈ آسٹن نے کہا ہے کہ امریکا اردن میں فوجی اڈے پر حملے کا جواب دے گا۔

ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ واشنگٹن کو اردن میں گزشتہ ہفتے ہونے والے مہلک حملے کا کثیر الجہتی جواب دیا جائے گا۔

اردن میں شام اور عراق کی سرحد کے قریب ٹاور 22 کے نام سے مشہور امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملے میں تین امریکی فوجی مارے گئے تھے۔

- Advertisement -

آسٹن نے مزید کہا کہ مشرق وسطیٰ میں یہ ایک خطرناک لمحہ تھا لیکن واشنگٹن وسیع تر تنازعے سے بچنے کے لیے کام کرے گا۔

واضح رہے کہ امریکی صدر کی جانب سے ایران پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ اردن میں تین امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا ذمہ دار ایران ہے کیونکہ ایران ہی حملہ آوروں کو ہتھیار مہیا کررہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں