جمعرات, فروری 20, 2025
اشتہار

امریکا: برفانی طوفان سے 14 ہلاک، پارہ منفی 51 ہونے کا امکان

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا کے وسطی اور مشرقی حصوں میں شدید برفانی طوفان، تیز ہواؤں اور شدید سردی کے سبب 14 افراد لقمہ اجل بن گئے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق نیشنل ویدر سروس کا کہنا ہے کہ مونٹانا اور نارتھ ڈکوٹا میں درجہ حرارت منفی 51 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا خدشہ ہے، جبکہ کئی علاقوں میں ریکارڈ سردی کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

گورنر کینٹکی کا کہنا ہے کہ سیلاب کے باعث 12 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں، ویسٹ ورجینیا اور جارجیا میں بھی ایک ایک ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ کئی افراد لاپتہ ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1,000 سے زائد افراد کو ریسکیو کیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق حکام نے متعدد ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

امریکا میں مغربی ورجینیا، پنسلوانیا اور میری لینڈ میں شدید برفانی طوفان کے باعث 50 ہزار سے زائد صارفین بجلی سے محروم ہیں۔

واضح رہے کہ کینیڈا کے بیشتر حصے بھی شدید برف باری کی لپیٹ میں ہیں، جس کے سبب 150 سے زائد پروازیں منسوخ کردی گئیں۔

ٹورنٹو: مسافر طیارہ لینڈنگ کے دوران الٹ گیا

رپورٹ کے مطابق کینیڈا کے مختلف شہروں میں برف باری کے باعث ٹریفک حادثات کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق مشرقی اونٹاریو اور مغربی کیوبیک کے بیشتر علاقوں کے لیے طوفان کی وارننگ ہے جبکہ مزید 25 سے 40 سینٹی میٹر تک برفباری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ٹورنٹو میں سڑکوں اور گاڑیوں پر برف ہی برف نظر آتی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں