تازہ ترین

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

پاکستانیوں نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا، میتھیو ملر

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے...

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

‘ سعودی وفد کا دورہ: پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی’

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے...

روس پر الزامات کے بعد امریکا کا اہم اعلان

واشنگٹن: امریکہ نے فوجی سرگرمیوں میں شفافیت کو فروغ دینے کے مقصد سے رکن ممالک کے علاقوں میں غیر مسلح نگرانی کے طیارے کی پرواز کی اجازت دینے والے اسلحہ کنٹرول معاہدے کے دائرہ کار سے خود کو علیحدہ کرلیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکا کے قومی سلامتی کے مشیر رابرٹ اوبرائن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں کہا کہ روس کی جانب سے معاہدے کی خلاف ورزی کرنے کے تناظر میں معاہدے سے دستبرداری کے لئے امریکہ نے چھ ماہ قبل نوٹس جاری کیا تھا اور اب ہم اس کے دائرے سے باہر ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا نے یہ قدم روس کی جانب سے معاہدے کی مبینہ خلاف ورزیوں کے باعث اٹھایا ہے۔

آرمز کنٹرول معاہدہ فروری دو ہزار اکیس میں ختم ہوگا، جبکہ نئے سال کے آغاز پر بیس جنوری کو نو منتخب صدر جو بائیڈن ممکنہ طور پر امریکہ کے صدر کے عہدے کا حلف لیں گے، جس کے بعد وہ اس مدت میں توسیع کر سکتے ہیں۔

مذکورہ معاہدہ دو ہزار دو میں عمل میں لایا گیا تھا، جس میں امریکہ ، کینیڈا ، روس سمیت یورپ کے چونتیس ممالک شامل تھے لیکن اب اس میں امریکہ شامل نہیں ہے۔اس سے قبل امریکا نے روس اور چین پر آرمز کنٹرول معاہدے سے دستبرداری کی امریکی دھمکیوں کے باوجود جوہری منصوبوں سے مکمل طور پر آگاہ نہیں کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے مزید شفافیت کا مطالبہ کیا تھا۔

روس کا کہنا تھا کہ اگر امریکا اپنے جوہری ہتھیاروں کی تعداد کو محدود کرنے پر راضی ہو تو وہ بھی ایسا کرنے کے لیے تیار ہے

Comments

- Advertisement -